ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آندھرا پردیش کوکانگریس نے تقسیم کیا اور آج تک بھگت رہی ہیں دونوں ریاستیں:وزیراعظم مودی

آندھرا پردیش کوکانگریس نے تقسیم کیا اور آج تک بھگت رہی ہیں دونوں ریاستیں:وزیراعظم مودی

Wed, 28 Nov 2018 01:24:18    S.O. News Service

محبوب نگر:27/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو تلنگانہ کے محبوب نگر میں کانگریس اور ریاست کی ٹی آر ایس حکومت پر ایک ساتھ حملہ بولا۔زیر اعظم نے کہا کہ کانگریس نے آندھرا پردیش کی تقسیم کیا تھا اور آج تک دونوں ریاست اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹی آر ایس کانگریس کی فوٹو کاپی ہے اور دونوں کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں۔پی ایم مودی نے یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس، کانگریس کی فوٹو کاپی ہے،دونوں جماعتوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں جماعتیں خاندانیت، نسل پرستی اور ووٹ بینک کی سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیکھئے کس طرح کانگریس نے آندھرا پردیش کو تقسیم کیا اور دونوں ہی ریاست آج تک بھگت رہے ہیں۔جب اٹل جی نے مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور بہار کو تقسیم کیا،6 ریاستیں بنائی تھی اور وہ سب تیزی سے ترقی پذیر ہیں۔ریاستی حکومت اور سی ایم چندرشیکھر راؤ پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے تلنگانہ کو برباد کر دیا، وجہ صاف ہے، ٹی آر ایس حکومت اس حکومت کے اقدامات پرچل رہی جو تقسیم سے پہلے آندھرا پردیش میں اقتدار میں تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز میں کانگریس کے 70سال اور ٹی آر ایس حکومت کے پانچ سال ریاست میں ان حالات کے ذمہ دار ہیں جو کسانوں کے سامنے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی نے غریبوں کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس قدم کو کیا ہوا؟ گھر کہاں ہیں؟ ان کا وعدہ غلط تھا یا نہیں؟۔


Share: